حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 114 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 114

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ ترقی بخشے یہی تین روپیہ بھیج دیا کریں۔اگر میرا کانشنس اس کے خلاف کہتا تو میں ایسا ہی کرتا مگر میرا نور قلب یہ مجھے اجازت دیتا ہے کہ آپ اسی مقررہ چندہ پر قائم رہیں۔ہاں بجائے زیادت کے درود شریف بہت پڑھا کریں کہ وہی ہدیہ ہے۔جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچتا ہے۔ممکن ہے کہ اسی ہدیہ کے ارسال میں آپ سے ستی ہوئی ہو۔18 مارچ 1898ء ذکر حبیب اصل میں وصل حبیب ہے والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی اللہ عنہ 114 ذکر حبیب ص (349,350) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے محترم رفقاء میں سے خاص طور پر اہلِ قلم حضرات کے ہم پر بہت احسانات ہیں جنہوں نے اپنے مشاہدات تحریری طور پر محفوظ کر کے حضرت اقدس علیہ السلام کی مبارک حیات کے ہر پہلو تک رسائی آسان کر دی۔ذکر محبوب پر مشتمل مفتی صاحب کی کتاب ذکر حبیب الحکم بدر الفضل، مسلم سن رائز کے سب سلسلے درج کئے جاسکتے تو لطف رہتا تاہم آپ کا انداز نظر اور وفور عشق کی جھلک دکھانے کیلئے چند نمونے پیش ہیں۔آپ فرماتے ہیں: معزز اراکین صدر انجمن احمدیہ کے ارشاد کی تعمیل میں میں نے چاہا کہ اپنے احباب کے سامنے کچھ تقریر کروں لیکن جب میں نے مضمون تقریر پر توجہ کی تو مجھے اس سے بہتر کوئی بات نہ نظر آئی کہ میں اس جلسہ پر جمع ہونے والوں کو جلسہ کے بانی کے منہ سے سنی ہوئی باتیں کچھ سنادوں اور میں دُعا کرتا ہوں کہ یہ ذکرِ حبیب ہم سب کے واسطے موجب ہدایت اور باعث حصولِ رضائے الہی ہو کسی شاعر نے کہا ہے؎