حضرت مرزا شریف احمد ؓ

by Other Authors

Page 39 of 44

حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 39

نظم میں حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کیلئے ”شریف اصغر“ کے الفاظ استعمال فرمائے ہیں۔حضرت صاحبزادہ صاحب نے بھی شاعری میں’اصغر کا تخلص استعمال فرمایا ہے جو غالباً آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلام سے ہی اخذ کیا ہے۔آپ کی اہلیہ حضرت یو زینب بیگم صاحبہ حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کی اہلیہ کا نام بو زینب بیگم صاحبہ تھا جو 1893ء میں حضرت نواب محمد علی خانصاحب کے گھر میں پیدا ہوئیں۔آپ کی والدہ کا نام محترمہ مہر النساء صاحبہ تھا۔آپ کا نکاح حضرت مولوی نورالدین صاحبمرضی اللہ عنہ نے 15 نومبر 1906ء کو پڑھایا اور رخصتی 9 رمئی 1909ء کو ہوئی۔آپ بہت نیک خاتون تھیں۔غریبوں کا بہت خیال رکھتیں اور ان کی ہر قسم کی مدد کرتیں۔جس جس طرح کی ان کی ضرورتیں ہوتیں ان کی اسی طرح پورا کرنے کی کوشش کرتیں۔کبھی کسی نوکر کو کھانے پینے کی تنگی نہ ہوتی۔آپ صدقہ بہت دیتی تھیں اور نہ صرف خود دیتیں بلکہ اپنے بچوں کو بھی کہتیں کہ فلاں غریب ہے اسے کچھ دے دو۔پھر جوان کے خدمت کرنے والے تھے۔ان کا بھی خیال رکھتیں ہمیں بھی کہتیں کہ ان کو کچھ دے دو خاص طور جب کسی بچے وغیرہ کی شادی ہو۔حضرت بو زینب بیگم صاحبہ کی وفات 25 /اگست 1984 ء کو 91 سال کی عمر میں 39