حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 40
لاہور میں ہوئی۔آپ کو 25 اگست 1984ء کی شام مقبرہ بہشتی میں سپرد خاک کر دیا گیا آپ کی نماز جنازہ ساڑھے پانچ بجے مقبرہ بہشتی کے احاطہ میں حضرت صوفی غلام محمد صاحب نے پڑھائی جس میں اہل ربوہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔(ماخوذ از الفضل ربوہ یکم ستمبر 1984ء) اولاد حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کے حضرت بوزینب بیگم صاحبہ بنت حضرت نواب محمد علی خان صاحب رضی اللہ عنہا کے بطن سے چھ بچے پیدا ہوئے جن میں تین صاحبزادے اور تین صاحبزادیاں ہیں۔ان کے نام درج ذیل ہیں۔1۔حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب 2۔صاحبزادہ مرزا ظفر احمد صاحب 3۔صاحبزادہ مرزا داؤ د احمد صاحب کرنل (ریٹائرڈ) 4۔صاحبزادی امتہ الودود ( آپ جوانی میں وفات پاگئیں ) 5۔صاحبزادی امتہ الباری صاحبہ بیگم نواب عباس احمد خان صاحب 6۔صاحبزادی امتہ الوحید صاحبہ بیگم صاحبزادہ خورشید احمد صاحب 40 40