حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 17
طویل عرصہ کوئی معمولی زمانہ نہیں جب کہ انسان کے خدوخال، لہجہ ، صورت غرضیکہ ہر چیز میں نمایاں تبدیلی آجاتی ہے۔ایسے موقع پر صرف آواز سے ہی پہچان لینا یقیناً آپ کی غیر معمولی قوت پہچان کا ثبوت ہے۔دعا کی قبولیت مکرم محمد عمر بشیر صاحب ہی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ مشرقی پاکستان میں ہمارے کاروبار پر ز د پڑنے کا اندیشہ تھا۔میرے چھوٹے بھائی محموداحمد کا یہ معمول ہے کہ سلسلہ کے بزرگوں کو دعاؤں کے لیے خطوط لکھتا رہتا ہے۔میں جو حضرت میاں صاحب سے کافی دنوں کے بعد ملا تو مجھے دیکھ کر مسکرا کر فرمانے لگے کہ آپ کے بھائی نے تو مجھے مجبور کر دیا ہے کہ اس کے اور آپ کے کاروبار کے لیے خاص طور سے دعا کروں۔اللہ تعالیٰ آپ کی نصرت فرمائے گا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعاؤں کو شرف قبولیت بخشا اور ہمیں ہر شر سے اور نقصان سے نہ صرف محفوظ رکھا بلکہ مزید ترقی عطا فرمائی۔روزنامه الفضل ربوہ 2/اکتوبر 1962ء) عاجزی و خاکساری مکرم میاں عطا ء اللہ صاحب ایڈووکیٹ مرحوم تحریر کرتے ہیں۔میں نے بغور دیکھا کہ اگر احمدی دوست حضرت صاحبزادہ صاحب مرحوم کی 17