حضرت مرزا شریف احمد ؓ

by Other Authors

Page 4 of 44

حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 4

اسی طرح جب قادیان میں سب سے پہلی مبلغین کلاس شروع ہوئی تو آپ بھی اس کلاس کے طالب علم بنے۔حضرت حافظ روشن علی صاحب اس کلاس کے استاد تھے۔اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے یہاں آپ نے قرآن مجید ، صحاح ستہ ( یعنی حدیث کی چھ مستند کتابیں جن میں جامع صحیح بخاری ، جامع صحیح مسلم ، جامع ترندی، سنن ابو داؤد، سنن نسائی اور ابن ماجہ شامل ہیں) مکمل اور اصول فقہ کی بعض بنیادی اور بڑی بڑی کتا بیں آپ نے اس جماعت کے ساتھ پڑھیں۔لیکن زیادہ دیر تک تعلیم کو وہاں نہ جاری رکھ سکے۔1914ء میں آپ نے انٹرنس کا امتحان پاس کیا۔شادی حضرت نواب محمد علی خان صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وہ پیارے صحابی ہیں جن کی شادی سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیٹی حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ سے ہوئی۔جب حضرت نواب صاحب کی پہلی بیوی محترمہ امتہ الحمید صاحبہ وفات پاگئیں تو نواب صاحب اپنی اکلوتی بیٹی حضرت بوزینب بیگم صاحبہ کی شادی کے متعلق بہت فکر مند ہوئے۔ایک دن حضرت مسیح موعود کو ان کی بیٹی کے رشتہ کے بارہ میں توجہ پیدا ہوئی۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت مرزا شریف احمد صاحب کی شادی کا پیغام حضرت نواب صاحب کو دیا کہ اگر مرزا شریف احمد صاحب اور آپ کی بیٹی کی شادی ہو جائے تو کیا خیال ہے۔حضرت نواب صاحب 4