حضرت مرزا شریف احمد ؓ

by Other Authors

Page 31 of 44

حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 31

حضرت صاحبزادہ صاحب تاکید فرمایا کرتے تھے کہ سفر میں نماز کو ہمیشہ پہلے وقت پڑھ لینا چاہیے اور یہ خیال نہ کرنا چاہیے کہ کافی وقت ہے پڑھ لیں گے۔ہمیشہ اول وقت میں نماز کی ادائیگی کا اہتمام کرنا چاہئے۔آپ کو نماز کا کتنا خیال ہوتا تھا اس کا اندازہ اس واقعہ سے بھی ہوتا ہے کہ ایک موقع پر گجرات میں دورہ کے سلسلہ میں 4 بجے شام پہنچنا تھا لیکن مجبوراً یہ پروگرام بدلنا پڑا اور تار دے دی کہ رات بارہ بجے بذریعہ ٹرین پہنچیں گے لیکن تار بھی وقت پر نہ پہنچ سکی اور میاں صاحب کوئی ایک بجے چوہدری اعظم علی صاحب سیشن جج (جو کہ اس وقت گجرات کی جماعت کے امیر تھے ) کے مکان پر پہنچے ، رات کھانے سے فارغ ہوئے تو دو بج گئے۔حضرت میاں صاحب نے فرمایا اب تہجد کی نماز پڑھتے ہیں اور اس کے بعد صبح کی نماز پڑھ کر سوئیں گے۔کیونکہ اگر اب سو گئے تو صبح کی نماز ضائع ہو جائیگی۔تلاوت قرآن مجید اور درس حدیث و کتب حضرت مسیح موعود حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب فرماتے ہیں: آپ بلا ناغہ صبح کی نماز کے بعد قرآن مجید کی تلاوت بآواز بلند فرماتے۔مکرم چوہدری ظہور احمد صاحب فرماتے ہیں: 31