حضرت مرزا شریف احمد ؓ

by Other Authors

Page 21 of 44

حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 21

حاصل ہے۔آپ روزانہ قرآن کریم سنتے اور نماز کے وقت مسجد میں نماز باجماعت پڑھنے کی تلقین فرماتے تھے۔اسی طرح سبق آموز کہانیاں یاد کرواتے تھے اور سلسلہ کے اخبارات اور کتب سنتے تھے۔بعض اوقات آپ چلتے ہوئے بھی خاکسار یا کسی اور سے کوئی کتاب سنتے رہتے۔حضرت میاں صاحب طبیعت کے بہت حلیم، رحم دل اور درگزر کرنے والے واقع ہوئے تھے۔ایک دفعہ خاکسار آپ کے ہمراہ جارہا تھا کہ ایک شخص سائیکل پر سوار آیا اور سوار ہونے کی ہی حالت میں حضرت میاں صاحب سے کچھ عرض کرنے لگا۔خاکسار اس بے ادبی کو محسوس کرتے ہوئے اس شخص سے سختی سے پیش آیا۔آپ نے خاکسار کو روک دیا اور فرمایا کہ شائد اس کے لئے کسی وجہ سے سائیکل سے اتر نا تکلیف کا باعث ہو، اس لئے اسے کچھ نہ کہو آپ تو جوانوں کو اصلاح کی طرف خاص طور پر توجہ فرمایا کرتے۔ایک بار آپ کے سامنے شکایت کی گئی کہ چند لڑ کے شیشے کی گولیاں اور اخروٹوں سے کھیلتے رہتے ہیں اور اپنی پڑھائی کی طرف کم توجہ دیتے ہیں آپ نے خود وہاں تشریف لے جا کر ان کو تنبیہ فرمائی اور ان سے آئندہ نہ کھیلنے کا وعدہ لیا۔نصرت الہی مکرم خلیفہ صباح الدین صاحب اس بارے میں تحریر کرتے ہیں: حضرت میاں صاحب نے خدا تعالیٰ کی خاص نصرت کے بعض واقعات خود 21 24