حضرت مرزا شریف احمد ؓ

by Other Authors

Page 16 of 44

حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 16

پر رحمت کرے جن کو امارت ملی ہے۔یعنی ربوہ کے امیر بنے رہے ہیں اتنا لمبا عرصہ کہ دوسری ساری امارتیں اس کے مقابل پر کوئی چیز نہیں ہیں۔اس لئے یہ ہیں مرزا شریف احمد صاحب جن کے متعلق الہامات ہوئے اور وہ سارے الہامات آپ کے بڑے بیٹے مرزا منصور احمد صاحب کے اوپر من و کن پورے ہوئے۔“ ( اردو کلاس نمبر 336 بحوالہ روز نامہ الفضل 20 / مارچ 1999ء) آپ کی سیرت کے روشن پہلو مکرم محمد عمر بشیر صاحب بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ گرمیوں میں مجھے خلیفہ صلاح الدین احمد صاحب کے مکان پر جانے کا اتفاق ہوا وہاں حضرت مرزا شریف احمد صاحب بھی تشریف فرما تھے مجھے دیکھتے ہی یہ فرما کر کہ آج کل ہیضہ اور ٹائیفائیڈ کا موسم ہے میرا بازو پکڑ کر ٹیکہ لگا دیا ٹیکہ ایسے انداز سے لگایا کہ مجھے ٹیکہ کی تکلیف کا پتہ ہی نہ لگا۔ایک مرتبہ 1956ء کے سالانہ جلسہ پر جب میں ان سے ملنے گیا تو میرے ہمراہ والد صاحب نے السلام علیکم ورحمتہ اللہ ہی کہا تھا کہ میاں صاحب آواز سنتے ہی فرمانے لگے ”محمد صدیق ؟“۔والد صاحب میاں صاحب کے کلاس فیلو تھے اور قادیان سے اکٹھا ہی میٹرک کا امتحان دیا تھا یہ ان کی چالیس سال کے بعد پہلی ملاقات تھی۔چالیس سال کا 16