حضرت مرزا شریف احمد ؓ

by Other Authors

Page 14 of 44

حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 14

گیا تھا ) اڑھائی بجے بعد دو پہر کے قریب جنازہ بہشتی مقبرہ کے میدان میں لاکر رکھ دیا گیا جہاں احباب جماعت ہزارہا کی تعداد میں جمع ہو چکے تھے۔تدفین کے بعد حضر ت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے دعا کرائی۔(ضمیمه الفضل ربوہ 28 دسمبر ،30/29 دسمبر 1961ء) آپ کی بابت پیشگوئیوں کا آپ کی اولاد میں پورا ہونا ایک اردو کلاس میں جو ایم ٹی اے پر نشر ہوئی اس میں سیدنا حضرت خلیفہ اسح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کے بارہ میں فرمایا تھا: یہ مرزا منصور احمد صاحب کے والد تھے ان کی پیدائش 1895ء میں ہوئی اور وفات 1961ء میں ہوئی۔انہوں نے 66 سال کی عمر پائی۔اپنے سب بھائیوں میں سب سے چھوٹی عمر میں فوت ہوئے ہیں۔حضرت میاں شریف احمد صاحب کے متعلق الہام تھا کہ اللہ ان کو بہت عمر دے گا اور امارت دے گا اور ایک الہام یہ بھی تھا کہ وہ بادشاہ آیا۔اس کے باوجود تینوں بھائیوں میں سب سے چھوٹی عمر پائی اور کبھی بھی امیر نہیں بنے۔اس پر لوگ گھبراتے تھے۔دیکھنے میں ان میں سے کوئی الہام بھی آپ پر پورا نہیں ہوا اور یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ الہامات پورے نہ ہوں۔اس سے پہلے لوگ یہ کہا کرتے تھے کہ ان کی عمر میں بیماریاں آئی ہیں بچ گئے 14