حضرت مرزا شریف احمد ؓ

by Other Authors

Page 13 of 44

حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 13

چھوٹے نقشے بنے۔لیکن 1955ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کی نگرانی میں بڑے سائز پر ربوہ کا ایک نقشہ تیار کروایا گیا جو بعد میں شائع ہوا۔جس میں شہر کی سڑکوں ، گلیوں اور دیگر مشہور پبلک مقامات کو نمایاں کیا گیا تھا۔نقشہ کی ایک بڑی غرض جلسہ سالانہ پر آنے والے دوستوں کی راہنمائی اور ان کی جائے رہائش سے متعلق صحیح معلومات بہم پہنچانا تھا۔اس طرح ہمارے مرکز کا سب سے اہم نقشہ بھی آپ کو تیار کروانے کی اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی۔وہ پرانا نقشہ اب بھی محفوظ ہے۔اب تو ربوہ کے بعض نئے نقشے بھی بن گئے ہیں۔کیونکہ آج 4 5 سال بعد یہ شہر بہت پھیل چکا ہے۔وفات تاریخ احمدیت جلد 18 ص 328) حضرت صاحبزادہ صاحب کی وفات 26 دسمبر 1961 کو جلسہ سالانہ ربوہ کے پہلے دن جلسہ کے افتتاح سے پہلے ہوئی۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ نے پونے دس بجے صبح جلسہ گاہ میں تشریف لا کر جب احباب جماعت کو آپ کی المناک وفات کی اطلاع دی تو جلسہ گاہ میں ایک سرے سے لیکر دوسرے تک یکدم غم اور دکھ کی لہر دوڑ گئی اور شدت غم کے باعث احباب کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔جلسہ سالانہ کے پہلے دن کے دوسرے اجلاس کے اختتام پر ( جسے مختصر کر دیا 13