حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 9
احمد یہ کور قادیان قادیان میں احمدیوں کی جسمانی ٹرینینگ کیلئے احمد یہ کور " بنائی گئی۔اس کی عملی تربیت میں حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب نے بہت خدمات پیش کیں اور اس میں بھرتی ہونے والوں کی خوب ٹرینگ کی۔15 ستمبر 1932 کا ذکر ہے کہ صدر انجمن احمد یہ قادیان کے مرکزی دفاتر اور صیغہ جات کے تمام کارکنان 15 ستمبر 1932ء کو احمد یہ کور کی یونیفارم پہن کر دفاتر میں آئے۔صبح 10 بجے کے قریب حضرت صاحبزادہ میرزا شریف احمد صاحب نے بحیثیت ناظم ورزش جسمانی تمام دفاتر کا معائنہ کیا۔تمام کارکنان بغیر کسی استثناء کے وردی میں ملبوس تھے۔حتی کہ حضرت مولوی سید سرور شاہ صاحب ، حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے، حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال ناظر اعلیٰ ( رضی اللہ عنہم) اور دوسرے ناظر صاحبان بھی وردی پہنے ہوئے تھے۔گیارہ بجے کے قریب سب کا رکنان کو جن کی تعداد ساٹھ کے قریب تھی احمد یہ سکول کے صحن میں جمع کیا گیا اور وہاں سے مارچ کرا کر ہائی سکول بورڈنگ ہاؤس میں پہنچایا گیا۔پھر وہاں سے مدرسہ احمدیہ قادیان میں واپس لا کر منتشر کر دیا گیا۔9 الفضل قادیان 18/4 ستمبر 1932ء)