حضرت مرزا شریف احمد ؓ

by Other Authors

Page 26 of 44

حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 26

کے لئے کچھ نہ کچھ رقم دے دیتے۔اگر کبھی کوئی مزارع گندم لینے کے لئے ان کی کوٹھی پر آتا تو اسے کم از کم ایک من گندم خریدنے کی قیمت دے دیتے اور مجھے کہہ دیتے اس کے نام قرضہ مت لکھنا۔وفات پانے سے قریباً ایک ہفتہ پہلے حضرت میاں صاحب کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی تو ڈاکٹر صاحب نے ملاقات کرنے کی اجازت نہ دی۔اس لئے خاکسار بھی تین روز ملاقات کرنے سے محروم رہا۔چوتھے روز 24 /دسمبر 1961ء کو خاکسار کو بلانے کے لئے اپنے خادم کو حکم دیا۔چنانچہ نصیر احمد صاحب خادم مجھے گول بازار میں ملے اور حضرت میاں صاحب کا پیغام دیا۔حسب حکم خاکسار ڈاکٹر صاحبزادہ میاں منور احمد صاحب سے اجازت لے کر میاں صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا۔نہایت محبت بھرے الفاظ میں کرسی پر بیٹھنے کوفرمایا اور دریافت کیا کہ آپ تین روز سے میرے پاس کیوں نہیں آئے۔چند منٹ کے بعد کھانا آ گیا۔فرمانے لگے میری کلائی میں درد ہے۔آپ مجھے کھانا کھلائیں۔اس پر خاکسار نے کھانا کھلایا اور پھر عرض کیا کہ میں 25 دسمبر کو آپ کے پاس نہیں آسکوں گا کیونکہ جلسہ سالانہ کے لئے بچوں کو ربوہ لانا ہے۔اگر آپ کا کوئی کام ہو تو ارشاد فرما ئیں۔فرمایا نہیں آپ کل اپنے گھر والوں کے لئے رہائش کا انتظام کر لیں۔پرسوں 26 دسمبر کو میرے پاس آجائیں۔26 دسمبر کی صبح کو 9 بجے خاکسار حضرت میاں صاحب کی کوٹھی کی طرف 26