حضرت مرزا ناصر احمد — Page 35
۳۵ ۲ - فضل عمر فاؤنڈیشن کا قیام جلسہ سالانہ ء کے موقعہ پر آپ نے فضل عمر فاؤنڈیشن کے نام سے ایک ادارے کے قیام کا اعلان فرمایا۔یہ ادارہ حضرت مصلح موعود کی یادگار کے طور پر آپ کے محبوب مقاصد کو جاری رکھنے کے لئے قائم کیا گیا۔خلافت ثالثہ " کی یہ پہلی مالی تحریک تھی۔آپ نے جماعت سے ۲۵ لاکھ روپے تین سال کے عرصہ میں پیش کرنے کی تحریک فرمائی۔جماعت نے والہانہ لبیک کہا اور کل رقم ۴۲,۸۵۰ ۳۷ روپے موصول ہوئی۔اس فاؤنڈیشن کے درج ذیل مقاصد ہیں :- 11 حضرت فضل عمر کے جملہ خطبات و تقاریر کو سلسلہ کے لڑ پچر سے یکجا جمع کر کے انہیں شائع کیا جائے۔چنانچہ خطبات کی کئی جلدیں شائع ہو چکی ہیں۔(۲) سید نا حضرت فضل عمر کی سوانح حیات تالیف کی جائے اور اسے شائع کیا جائے۔(اس کی دو جلدیں شائع ہو چکی ہیں )۔(۳) حضرت مصلح موعود کی شدید خواہش تھی کہ علمی مسائل پر سلسلہ کے اہل علم اصحاب تصانیف مرتب کر کے شائع کریں۔حضور نے ۱۹۳۰ء کے جلسہ سالانہ میں اس سلسلہ میں ایک سکیم بیان فرمائی تھی۔اس ارشاد پر عمل کرنے کے لئے علمی مقالوں پر انعامات دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔حضور کی ہر خواہش کو کامیاب بنانے کی کوشش کرنا اس ادارہ کے