حضرت مرزا ناصر احمد

by Other Authors

Page 91 of 181

حضرت مرزا ناصر احمد — Page 91

۸۷ آپ کو پسند نہ تھا۔اس لئے مجھے ہلکا سنگھار کرنے کے لئے فرمایا۔شروع دنوں میں بھی جمعہ کی نماز پر جانے کے لئے ہلکا زیور پہننے کے لئے فرمایا۔بیرونی سفر ނ پر جانے کے لئے مجھ سے فرمایا کہ ناصرہ بیگم (صاحبزادی ناصرہ بیگم ) مشورہ کر لینا کہ کون کون ساز اور ساتھ لے کر جاؤں۔باہر جاتے ہوئے کیا متخالف لے کر جاتے ہیں اس کے لئے تسکری (عزیزہ صاحبزادی امتہ الشکور بیگم) سے مشورہ کر لیا ہوا عزیزه گگن (بنت صاحبزادی امتہ الشکور) جو اس وقت بہت چھوٹی تھی شادی کے چند روز بعد مجھ سے کہنے لگی کہ ہم آپ کو کیا ملایا کریں میں نے یہی سوال اس کے حوالے سے حضور سے پوچھا۔مجھے کہنے لگے آسٹریلینز نے اپنی زبان میں آٹھ ہزار نئے الفاظ کا اضافہ کیا ہے۔جن بچوں کی تم نانی لگتی ہو وہ تمہیں ناپا زنانی آپا سے ملا لیا کریں۔اور جن کی دادی وہ دایا " بلا لیا کریں۔اپنے بچوں سے انہوں نے مجھے" آپا کہنے کے لئے ارشاد فرمایا۔میں نے ایک روز اسلام آباد میں پوچھا کہ میں عزیزہ شکری وغیرہ کو کیا بلا یا کروں ، فرمانے لگے تم کہا کر ور بہت لاڈ سے " شکری بیٹی !" گھوڑے کی سواری کا مجھے بچپن سے ہی بہت شوق تھا۔میں نے حضور سے ذکر کیا۔چنانچہ ایک روز شام کے وقت حضور مجھے اپنے ساتھ اصطبل میں لے کر گئے اور سب گھوڑے باری باری دکھائے۔گھوڑوں سے بے انتہا پیار فرماتے تھے۔ہر ایک سے یوں پیار سے باتیں کرتے جیسے کسی انسان سے بات کر رہے ہوں۔سب کو باری باری اپنے ہاتھ سے چارہ بھی کھلاتے اور پھر دو بہترین عرب