حضرت مرزا ناصر احمد

by Other Authors

Page 55 of 181

حضرت مرزا ناصر احمد — Page 55

۵۳ " علم ایک طاقت ہے اور طاقت سے شجاعت پیدا ہوتی ہے۔" > لملفوظات جلد ہشتم من پھر آپ اپنی جماعت کے متعلق پیش گوئی فرماتے ہیں :۔”میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم ومعرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کی رو سے سب کا منہ بند کر دیں گے۔(تجلیات الہیہ مٹ ) جماعت کی علمی ترقی اور اس کے افراد کی قرآن کریم کی تعلیم کو سمجھتے اور اس پر عمل کرنے کی قابلیت کو بڑھانے کے لئے تا وہ اپنی عاقبت بھی سنوارنے والے ہوں۔اور عام بنی نوع انسان کے لئے ہدایت کا ذریعہ بننے والے ہوں۔آپ نے ۲۰ راکتو بر شادی کو ایک عظیم الشان تعلیمی منصوبہ کا اعلان فرمایا جو کہ اپنے وسیع اور دیر پا الله اثرات کی وجہ سے جماعت کی ترقی میں یقیناً ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔اس منصوبہ کے اہم نکات یہ ہیں :- ۱- جماعت کا ہر بچہ آئندہ دس سال کے اندر کم از کم میٹرک اور ہر بچی کم از کم مڈل ضرور پاس کرے انڈل کی حد صرف سکول میسر نہ ہونے کی وجہ سے رکھی۔ورنہ بچیوں کے لئے بھی کم از کم معیار میٹرک نہی رکھا۔۲۔کوئی بھی اچھا ذہن ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا اور یہ کہ جماعت ہر قیمیت یہ ہر ذہین بچہ کو سنبھالے گی۔- ہر احمدی طالب علم اپنے سالانہ امتحان کے نتیجہ کی اطلاع خلیفتہ المسیح کو دیا کرے گا۔