حضرت مرزا ناصر احمد

by Other Authors

Page 37 of 181

حضرت مرزا ناصر احمد — Page 37

۳۷ ۳- وقف جدید کے دفتر اطفال کا اجرا اکتوبیہ شاہ کو اس کا اجراء ہوا۔جماعت کے بچوں کے دلوں میں بچپن سے ہی دین کی محبت کا بیج بونے کے لئے وقف جدید کا چندہ بچوں اور بچیوں کے ذمہ لگایا گیا۔پہلے بچوں کے لئے پچاس ہزار کا ٹارگٹ مقرر فرمایا۔اس کے بعد حضور نے ایک لاکھ کا ٹارگٹ مقررہ فرمایا۔۴ - تحریک جدید دفتر سوم کا اجرا نوجوان اور نئی نسل کو تحریک جدید میں شامل کرنے کے لئے آپ نے تحریک جدید دفتر سوم کا اجرا فرمایا۔اس کا اعلان ۲۳ را پریل شاہ کو ہوا۔تعلیم القرآن کی تحریک ۱۹ اپریل ۱۹۶۷ء کو جاری فرمائی۔آپ نے فرمایا : - یں پھر تمام جماعتوں کو تمام عہدیداران کو ، خصوصا امرائے صداع کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ قرآن کریم کا سیکھنا، جانا اس کے علوم کو حاصل کرنا اور اس کی باریکیوں پر اطلاع پانا اور ان راہوں سے آگاہی حاصل کرنا جو قرب الہی کی خاطر قرآن کریم نے ہمارے سے لئے کھولے ہیں از بس ضروری ہے۔اس کے بغیر ہم وہ کام ہر گتہ نہیں انجام دے سکتے جس لئے اس سلسلہ کو قائم