حضرت مرزا ناصر احمد — Page 22
۲۲ میں انگلستان تشریف لے گئے۔وہاں آپ نے آکسفورڈ کے BALLIOL COLEGE میں تعلیم حاصل کی۔آپ نے وہاں ہر سال قیام فرمایا۔اس دوران دو سال کے بعد چند ہفتوں کی رخصت پر آپ قادیان تشریف لائے۔9 نومبر کو آپ تعلیم مکمل کر کے واپس تشریف لے آئے۔اس سارے عرصہ میں آپ پوری توجہ اور انہماک کے ساتھ اپنی تعلیم میں مصروف رہے۔حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ نے بھی بہت ہمت اور صبر کے ساتھ آپ کی جدائی کو برداشت کیا اور اس عرصہ میں اپنی کسی تکلیف کا اظہار آپ سے نہ کیا۔ایک واقعہ جس کا علم آپ کو بھی ان کی وفات کے بعد ہوا اور آپ کے دل پر اس کا گہرا اثر تھا۔آپ نے بتایا کہ اس عرصہ میں معلوم نہیں یہ کیسے ہوگیا کہ حضرت مصلح موعود کی طرف سے آپ کو ر حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ کو جیب خرچ نہ ملا۔اور آپ غیرت مند اتنی تھیں کہ اپنے والدین سے بھی اس کا ذکر نہیں کیا۔حضور کو خط لکھنے کے لئے ٹکٹ کے پیسے درکار تھے سو اپنے دوپٹے کا سچا گوٹا ایک عزیز کو بیچنے کے لئے دیا اور اسی وعدہ لیا کہ اس کا ذکر کسی سے نہیں کرے گا۔اور پھر اس رقم سے آپ کو خط لکھا، لیکن مرتے دم تک اس واقعہ کا ذکمہ آپ سے نہ کیا۔انگلستان سے واپس آکر آپ نے اپنی زندگی کو دین کی خدمت کے لئے وقف کر دیا۔حضرت مصلح موعود آپ کے اس ارادہ سے بہت خوش ہوئے اور اپنے خط میں بہت خوشی کا اظہارہ فرمایا۔- اب آپ کی بھر اور عملی زندگی کا آغازہ ہو چکا تھا۔قادیان میں مقامی طور پر خدمات سرانجام دینے کے علاوہ آپ محترم حضرت چوہدری فتح محمد سیال صاحب کے