حضرت مرزا ناصر احمد

by Other Authors

Page 20 of 181

حضرت مرزا ناصر احمد — Page 20

۲۰ سے سو سال بعد بھی یہ خلافت لائبریری میں محفوظ ہوں۔- گھوڑوں میں دلچسپی کے باعث بہت سی اعلیٰ کتب گھوڑوں سے متعلق بھی آپ کے پاس تھیں۔مطالعہ کرتے وقت کتب پر نشان بھی لگاتے لیکن کتاب کو گندا یا اس کے صفحات کو خراب ہرگز نہ ہونے دیتے۔آخری ایام میں انگلستان کے ایک رسالہ کے ایک طبی رسالہ PREVENTION COUNTRY LIFE اور امریکہ کا شوق سے باقاعدہ مطالعہ فرماتے۔ایک روز مجھ سے فرمایا کہ اب مجھے کتابیں پڑھنے کا وقت نہیں ملتا اس لئے میں احمد نگر میں اپنی ایک HUT بنواؤں گا اور ہفتہ کا دن اس میں گزارا کروں گا۔اور وہاں کتابوں کا مطالعہ کیا کروں گا۔HUT بنوانے کے لئے آپ نے ایک نقشہ بھی پسند فرمایا۔-۔اپنی آخری علالت کے ابتدائی ایام میں بھی ایک روتر PREVENTION رسالہ میں سے مضمون مجھ سے پڑھوا کہ سُنا۔اس مضمون میں یہ لکھا تھا کہ بوڑھا یہ ہونا یا نہ ہوتا انسان کی اپنی سوچ پر منحصر ہے۔یعنی اگر بڑھاپے کو محسوس کر نا شروع کر د سے تو بوڑھا ہو جاتا ہے ورنہ نہیں۔میں نے پڑھ کہ کہا یہ تو وہی بات ہے جو آپ کہتے ہیں۔(حضور فرماتے تھے کہ میں اپنے آپ کو بالکل بوڑھا محسوس نہیں کرتا )۔فرمایا۔ہاں۔شادی - آپ کا رشتہ حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ کے ساتھ بچپن سے ہی اہلی بشارتوں