حضرت مرزا ناصر احمد — Page 19
۱۹ میں تم کو انگلستان بھجوا رہا ہوں اس غرض سے جس غرض سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کو فتح مکہ سے پہلے مگرہ بھجوایا کرتے تھے ہیں اس لئے بھیجوا رہا ہوں کہ تم مغرب کے نقطہ نگاہ کو سمجھو۔تم اس زہر کی گہرائی کو معلوم کرو جو انسان کے روحانی تقسیم کو ہلاک کر رہا ہے۔تم ان ہتھیاروں سے واقف اور آگاہ ہو جاؤ جن کو دقبال اسلام کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔غرض تمہارا کام یہ ہے کہ تم اسلام کی خدمت کے لئے اور دجالی فتنہ کی پامالی کے لئے سامان جمع کر دیا اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے حضرت مصلح موعود نے آپ کو تفصیلی ہدایات اور دعاؤں کے ساتھ قادیان سے رخصت فرمایا۔آپ ۱۹۳۴ء سے لے کر شاہ تک انگلستان میں قیام پذیر رہے۔اس عرصہ کا ایک ایک لمحہ آپ نے بھر پوپر رنگ میں استعمال فرمایا۔دنیاوی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ تبلیغ میں بھی مصروف رہے۔" الاسلام “ کے نام سے ایک رسالہ جاری فرمایا۔یورپ کے دیگر ممالک کی سیاحت کی اور عمیق نظر سے ان کا مطالعہ کیا۔اس دوران مغربی جرمنی جا کہ جرمن زبان اور مصر میں قیام فرما کہ عربی زبان سیکھی۔علم کے حصول کی یہ لگن نہ ندگی کے آخر تک آپ میں رہی۔آپ کی ذاتی کتب کا ایک وافر ذخیرہ تھا۔بہت سے علمی رسالے باقاعدہ آپ کے زیر مطالعہ رہتے۔آپ اپنی کتب اور رسالوں کو بہت حفاظت سے رکھتے۔تمام رسا سے جلد کرواتے۔ایک رو زمیں نے پوچھا آپ اپنے رسالے جلد کیوں کرواتے ہیں ؟ فرمایا تا کہ آج