حضرت مرزا ناصر احمد

by Other Authors

Page 158 of 181

حضرت مرزا ناصر احمد — Page 158

۱۵۰ لیکن اسلام آباد جا کر یہ عادت چھٹ جاتی کیونکہ وہ رہی آپ کو پسند نہ آتا تھا۔علالت کے دوران آپ کو GLOSSITIS کی شکایت بھی پیدا ہو گئی۔میں نے ڈاکٹر مبشر صاحب کو بتایا تو انہوں نے کہا کہ دہی کھاتے ہیں دیں لیکن میری پوری کوشش کے باوجود حضور وہ نہ لیتے۔کیونکہ اس کا ذائقہ انہیں پسند نہ آتا تھا۔بھینس کا خالص دودھ بھی منگوایا جاتا لیکن بات نہ بنتی۔- علالت کی دوسری رات ریوہ سے ڈاکٹر مبشر احمد صاحب بھی آگئے۔اُسی شام جنرل شرکت صاحب کراچی سے تشریف لائے اور اگلے روز واپس چلے گئے پھر ڈاکٹر لطیف احمد قریشی صاحب دیوہ سے ، ڈاکٹر جیکینز SANKINS انگلستان سے اور ڈاکٹر شاہد صاحب امریکہ سے تشریف لائے۔ڈاکٹروں کی اس ٹیم نے حضور کی اس علالت میں ان کی تیمار داری اور علاج کیا۔ڈاکٹر جیکینز کا قیام غالبا تین روز تک رہا اور پھر دہ واپس چلے گئے۔باقی تمام ڈاکٹر نہ آخر وقت تک وہیں رہے۔ڈاکٹر جیکسنز نے حضور سے ان کی بیماری کے متعلق تفصیل سے گفتگو کی اور انہیں بتایا کہ آپ کو بڑا سخت ہارٹ اٹیک MAJOR) (HEART ATTACK ہوا ہے۔ابھی تک مجھ میں یہ حوصلہ نہ تھا کہ میں حصد رکو صاف یہ بتا دیتی اور نہ ہی کسی اور ڈاکٹر نے حضور کو بتایا تھا۔مجھے گھبراہٹ تھی کہ کہیں حضور اس بات کا طبیعت پر بہت زیادہ اثر نہ لیں۔لیکن آپ نے کمال حوصلہ اور بشاشت کے ساتھ اسے قبول کیا اور بالکل کسی گھبراہٹ کا اظہار نہ فرمایا۔حضور نے آخری چاکلیٹ TOBLE RONE کھایا۔میں نے اسکی چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر دیے تھے۔اس روز حضور کی خون میں شکر کی مقدار کافی کم ہوگئی