حضرت مرزا ناصر احمد

by Other Authors

Page 153 of 181

حضرت مرزا ناصر احمد — Page 153

۱۴۵ کے متعلق میں نے اپنے بھائی ڈاکٹر حمید کو لکھا تھا کہ ان کی طبیعت شوگر لیول زیادہ گر جانے کی وجہ سے خراب ہو گئی تھی۔فرمایا "زیادہ" کا لفظ کاٹ دو اسی غلطی کا امکان ہے پھر فرمانے لگے کہ اچھا ئیں دفتر جانے کے لئے تیار ہو جائیں۔چنانچہ آپ غسلخانے میں تشریف لے گئے۔تھوڑی ہی دیر بعد آپ نے گھبرائی ہوئی آواز میں مجھے بلایا۔میں غسلخانے کی طرف جلدی سے گئی۔آپ کمرے میں آگئے اپنے سلیپر بھی نہ پہنے اور مجھ سے فرمانے لگے کہ مجھ سے سانس نہیں لیا جا رہا۔سینے پر ہاتھ رکھ کر فرما یا کہ یوں لگتا ہے سانس یہاں تک آتا ہے اور آگے نہیں جاتا۔میں نے انہیں جلدی سے بستر پر لیٹنے کو کہا۔تھوڑی دیر لیٹ کہ آپ نے فرمایا کہ میرا سینہ سٹیتھو سکوپ سے دیکھو۔جب میں نے اُن کے سینے کو STETHOSCOPE کے ذریعہ بنا تو سینے کا تقریباً ہر حصہ WET تھا۔میں جلدی سے باہر گئی اور ڈاکٹر نوری صاحب کو بلوا نے کے لئے کہا۔اس وقت آپ کو سانس لینے میں سخت وقت تھی اور بات بھی مشکل کہ رہے تھے۔حضور کی طبیعت اس وقت بہت ناسانہ تھی۔آپ CARDIA FAILURE میں تھے۔ڈاکٹر صاحب نے ای یہی۔جی کرنے کے بعد دل کی اس حالت کا علاج شروع کر دیا اس وقت میرے دل پر کیا گزر رہی تھی۔یہ سب میرے بیان سے باہر ہے۔آرام کی غرض سے آپ کو سکون آور ادویہ دینا بھی ضروری تھا۔اس لئے آپ کو پیتھیڈین PATH EDINE کا ٹیکہ لگایا گیا۔شام کو حضور نے فرمایا : - میری صحت کے متعلق الفضل میں ایک بلیٹن شائع کروا دو۔جماعت کو صحیح صورت حال سے آگاہ کردو لیکن EXAGERATION