حضرت مرزا ناصر احمد — Page 112
۱۰۸ محبت سے کہتے :۔رَبَّةُ البَيْت " اور خود مجھے ساتھ سے کر سٹور وغیرہ کی ساری چیزوں سے واقفیت کروائی۔مجھے گھر کے کھانے پینے کا انتظام سنبھالنے کے لئے فرمایا۔تو میں نے کہا میں ابھی یہ نہیں کر سکتی۔چنانچہ آپ نے عزیزم لقمان کو گھر کا خرچ دیتے ہوئے کہا۔" یہ کہتی ہیں کہ ابھی مجھے ایک مہینہ اور لقمان کی ASSISTANCE کی ضرورت ہے " حضرت سیدہ چھوٹی آپا صاحبہ نے لجنہ مرکز یہ کی طرف سے ہماری شادی کی خوشی میں دعوت کے لئے حضور سے پوچھا اور مجھ سے بھی فرمایا کہ حضور سے دعوت کی اجازت کے لئے پوچھوں۔میں نے آپ سے پوچھا تو فرمایا کہ گرمی بہت ہے۔میں نے آپ کا جواب انہیں بتایا تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ حضور نے تو تشریف لانا نہیں صرف تمہیں بلائیں گے۔اس لئے پھر لو چھو۔چنانچہ میں نے ان سے دوبارہ پوچھا تو آپ نے اجازت دے دی۔- پھر حضور نے مجھ سے فرمایا کہ وہاں وہ تمہیں ایڈریس بھی دیں گے اسکا تمہیں جواب دینا ہوگا۔اس کے لئے میں تمہیں خود پوائنٹس دوں گا۔اور میں تیار ہو رہی تھی۔پھر جس روز دعوت تھی آپ کمرے میں بیٹھے ڈاک دیکھ رہے تھے میرے جانے میں تقریبا دس منٹ باقی تھے اور میں DRESSING ROOM میں تھی۔آپ کام کرتے کرتے اُٹھ کر آئے اور مجھ سے فرمایا۔کہ ایڈریس کا جواب دیتے ہوئے عورتوں کو یہ نصیحت کرنا کہ وہ غلبہ دین حق کی صدی کی تیاری کے لئے اپنی تربیت کریں اور اپنے بچوں کی تربیت