حضرت مرزا ناصر احمد

by Other Authors

Page 165 of 181

حضرت مرزا ناصر احمد — Page 165

سخت ٹھنڈ سے دودھ میں 7UP ملا کر تیار کردہ مشروب آپ کو پسند تھا۔اس کے علاوہ GINGERALE اور BITTER TONIC بھی استعمال فرماتے۔پنیر شوق سے استعمال فرماتے۔شام کی چائے عصر کی نمانہ کے بعد لیتے۔چائے کے ساتھ د نمک چڑھے بادام اور پستہ وغیرہ) ،بسکٹ، آلو کے چلس، سکھانے وغیرہ تھوڑی تھوڑی مقدار میں استعمال فرماتے۔بسکٹوں میں DIG :ST VE اور NUTS BUTTER PUFF زیادہ پسند تھے۔چائے میں شہد استعمال فرماتے۔اگر خون میں شکر زیادہ ہو جاتی تو پھر چائے میں شہد کم کر دیتے اور ایک پیالی پھیکی اور ایک شہر والی پیتے۔غذا نپی تلی تھی اور اس میں بے اعتدالی کو پسند نہ فرماتے۔رات سونے سے قبل ایک ملک دودھ استعمال فرماتے۔اپنی بھینسوں کے دودھ کے علاوہ کوئی دودھ پسند نہ آنا۔اسلام آباد میں آخری علالت میں اسی وجہ سے باوجود میرے اصرار کے دودھ پینے سے انکار کر دیتے۔ہر کھانے اور چائے کے بعد اپنے منہ اور DENTURE کی صفائی فرمائے۔دانتوں کے لئے SOFT برش استعمال فرماتے۔ٹوتھ پیسٹوں میں فارمنس اور میکلینس استعمال فرماتے۔KOLYINOS - ط لونگ کے تیل والی ٹوتھ پیسٹ بہت پسند تھی۔آخری علالت میں مجھ سے فرمایا کہ وہ منگواؤ ، مگر وہ مل نہ سکی۔خلافت سے قبل پان کھاتے تھے۔وفات سے ایک دو روز قبل میں نے آپ کے دانتوں پر پان کے نشان دیکھتے ہوئے پوچھا کہ آپ پان کھاتے تھے ؟ فرمایا ہاں! اور میری WILL POWER دیکھو کہ ایک روزہ ارادہ کیا کہ نہیں کھانے ، اور پھر نہیں کھائے "