حضرت مرزا بشیر احمد ؓ — Page 1
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب یہ خاکسار حضرت مسیح موعود کے گھر میں پیدا ہوا اور یہ خدا کی ایک عظیم الشان نعمت ہے جس کے شکریہ کیلئے میری زبان میں طاقت نہیں بلکہ حق یہ ہے کہ میرے دل میں اس شکریہ کے تصور تک کی گنجائش نہیں۔“ یہ عاجزانہ اور تشکرانہ الفاظ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے ہیں جو حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام کے فرزندار جمند تھے۔آپ کی مبارک پیدائش کے 5 ماہ قبل خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہاماًیہ خوشخبری دی: (ترجمہ) ” نبیوں کا چاند آئے گا اور تیرا کام تجھے حاصل ہو جائے گا اور خدا تیرے منہ کو بشاش کرے گا اور تیرے برہان کو روشن کر دے گا اور تجھے ایک بیٹا عطا کرے گا اور فضل تجھ سے قریب کیا جائے گا یقیناً میرا نور نزدیک ہے۔“ ان الہامات کی بناء پر آپ کو ” قمر الانبیاء یعنی نبیوں کا چاند کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔1