حضرت مرزا بشیر احمد ؓ

by Other Authors

Page 2 of 30

حضرت مرزا بشیر احمد ؓ — Page 2

پیدائش الہی پیشگوئیوں کے مطابق 20 اپریل 1893ء بروز جمعرات کو حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی ولادت ہوئی۔آپ شکل و شباہت میں اپنے بھائی مرزا فضل احمد صاحب سے مشابہ تھے (جو حضرت مسیح موعود کی پہلی بیوی۔پیدا ہوئے)۔آپ کی پیدائش کے بعد سلسلہ عالیہ احمدیہ کی سچائی کیلئے پے در پے نشانات ظاہر ہونے شروع ہوئے جن کی وجہ سے اسلام کا درد رکھنے والے لوگوں کی نظریں حضرت مسیح موعود کی طرف اٹھنا شروع ہوگئیں اور لوگ کثرت کے ساتھ اس سلسلہ میں داخل ہونا شروع ہو گئے۔ان نشانات میں سے چند ایک یہ ہیں : (1) آپ کی پیدائش کے سال حضرت مسیح موعود کو پنڈت لیکھرام کی ہلاکت کی خبر دی گئی جو آنحضرت ﷺ اور اسلام کی صداقت ثابت کرنے کا ایک عظیم الشان ذریعہ بن گئی۔(2) اسی سال آپ نے عربی زبان میں کرامات الصادقین جیسی بے نظیر کتاب لکھی اور بالمقابل قلم اٹھانے والے علماء کیلئے ایک ہزار روپیہ انعام کا وعدہ کیا لیکن کوئی مقابل پر نہ آیا جس سے آپ کے علم و فضل کی دھاک بیٹھ گئی۔(3) پھر تھوڑے سے عرصے کے اندر ہی آپ کی سچائی پر گواہی دینے کیلئے 13 2