حضرت مرزا بشیر احمد ؓ

by Other Authors

Page 16 of 30

حضرت مرزا بشیر احمد ؓ — Page 16

آپ کی صحت دن بدن کمزور ہوتی جارہی تھی لیکن جسمانی کمزوری اور طبیعت کی خرابی کے باوجود آپ آخری دم تک نہایت ذمہ داری کے ساتھ خدمات سلسلہ سر انجام دیتے رہے۔وفات آپ 2 ستمبر 1963 ، شام چھ بجکر 48 منٹ پر لاہور میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔آپ کا جنازہ اسی روز ر بوو لایا گیا جہاں اگلے روز آپ کی تجہیزر ویلین اور چہرہ مبارک کی زیارت کے بعد آپ کا جنازہ حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے بہشتی مقبرہ کے وسیع احاطہ میں پڑھایا اور بہشتی مقبرہ ربوہ کے قطعی ص میں آپ کی تدفین عمل میں آئی۔وفات کے وقت آپ کی عمر قریباً 70 سال تھی۔اولاد آپ کی اولاد کے نام مع تاریخ پیدائش درج ذیل ہیں: 1۔صاحبزادی امتہ السلام بیگم صاحبہ پیدائش 7 راگست 1907ء۔2۔صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب پیدائش 28 فروری 1913ء۔3۔صاحبزادہ مرزا حمید احمد صاحب پیدائش 3 جنوری 1915ء۔4۔صاحبزادی امتہ الحمید بیگم صاحبہ پیدائش 16 اگست 1916ء۔16