حضرت مرزا بشیر احمد ؓ

by Other Authors

Page 6 of 30

حضرت مرزا بشیر احمد ؓ — Page 6

:༡་ رض حضرت مسیح موعود اپنے بچوں کو مروجہ تعلیم دلانے سے قبل قرآن مجید جو تمام علوم کا خزانہ ہے پڑھایا کرتے تھے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے قرآن مجید حضرت پیر منظور محمد صاحب (مصنف قاعدہ میسر نا القرآن ) سے پڑھا۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب لکھتے ہیں: قاعدہ یسر نا القرآن جس نے بعد میں اتنی شہرت حاصل کی وہ ہم بہن بھائیوں کی تعلیم کی غرض سے ہی ایجاد کیا گیا تھا اور خدا کے فضل سے اس قاعدہ کو اتنی مقبولیت حاصل ہوئی کہ لاکھوں احمدیوں اور غیر احمدیوں نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے اور اس وقت تک اس کے بے شمار ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں“ الفضل 23 جون 1950ء) 30 نومبر 1901ء کو جبکہ آپ کی عمر نو سال تھی آپ کی آمین کی تقریب منعقد ہوئی۔یہ تقریب آپ کے ختم قرآن کے کئی سال بعد وقوع میں آئی جب کہ آپ کے چھوٹے بھائی حضرت مرزا شریف احمد صاحب اور بہن حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ نے بھی قرآن پڑھ لیا۔اس موقع پر حضرت مسیح موعود نے ایک دعائر اعظم بھی لکھی جس کے ابتدائی 3 اشعار یہ ہیں: خدایا اے میرے پیارے خدایا یہ کیسے ہیں تیرے مجھے پر عطايا 6