حضرت میر ناصر نواب صاحب ؓ

by Other Authors

Page 14 of 14

حضرت میر ناصر نواب صاحب ؓ — Page 14

24 حضرت میر صاحب کی وفات بروز جمعہ مورخہ 19 ستمبر 1924ء کو صبح نو بجے ہوئی تھی اور بعد نماز جمعه باغ حضرت اماں جان میں ایک مجمع کثیر کے ساتھ حضرت مولانا شیر علی صاحب نے آپ کی نماز جنازہ ادا کی اور اسی روز مقبرہ بہشتی میں آپ کی تدفین عمل میں آئی۔اور یہ پاک وجود ان پاک دل لوگوں میں شامل ہو گیا جن کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس مقبرہ بہشتی کے لئے دعا کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ اس جگہ کو پاک دل لوگوں کی قبروں کی جگہ بنادے۔پیارے بچو! حضرت میر ناصر نواب صاحب نے اپنے پیچھے نہایت نیک صالح خدمت دین کرنے والی پاک اولا د صدقہ جاریہ کے طور پر چھوڑی جنہوں نے آپ کی تمام خوبیوں کو زندہ رکھا۔آج اس شجر پاک کے پھل دنیا کے مختلف ملکوں میں پھیلے دکھائی دیتے ہیں۔جو خدمت دین میں مصروف عمل ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو اپنے قرب میں جگہ عطا کرے اور جماعت احمدیہ کو ایسے نیک وجود ہمیشہ ملتے رہیں جو ان کی نیکیوں کو زندہ رکھنے والے اور خدمت دین کرنے والے ہوں۔آمین نام کتاب۔طبع حضرت میر ناصر نواب صاحب دوم