حضرت میر ناصر نواب صاحب ؓ — Page 1
حضرت میر ناصر نواب صاحب ”حضرت میر ناصر نواب صاحب“ دہلی کی بربادی کے وقت جب سب لوگ اپنے گھروں سے قیمتی سامان اٹھا کر جانیں بچانے کے لئے بھاگ رہے تھے تب ایک نیک خاتون نے گھر کے قیمتی ترین سامان کے طور پر اپنے ساتھ قرآن کریم لیا اور دلی کو الوداع کہہ دیا۔یہ وہ پاک خاتون تھیں جن کی گود سے حضرت میر ناصر نواب صاحب جیسا نیک اور بزرگ وجود تربیت پاکر پروان چڑھا اور یہی محبت قرآن حضرت میر ناصرنواب صاحب اور آپ کی نسل کے حصہ میں بھی آئی۔اور اللہ تعالیٰ نے بھی آپ کو یوں عزت عطا کی کہ آپ کی صاحبزادی حضرت مسیح موعود کے عقد میں آئیں اور یوں ایک نیک اور پاک خاندان کی بنیاد رکھی گئی۔حضرت میر ناصر نواب صاحب کے حالات زندگی پڑھ کر آپ بھی اپنے ایمانوں میں ایک تازگی محسوس کریں گے۔