حضرت مولوی شیر علی ؓ — Page 18
نے اس ٹکٹ کو چاک کرتے ہوئے فرمایا۔کہ اس ٹکٹ سے جو مقصد تھا وہ تو پورا ہو چکا 66 ہے۔وفات 1945ء میں آپ کو بندش پیشاب کی تکلیف ہوئی۔اس کے علاج کے لئے حضرت طلیقہ امسیح الثانی کے ارشاد پر آپریشن کیا گیا جس سے ایک دفعہ تو افاقہ محسوس ہوا لیکن بایں ہمہ کھانسی شروع ہوگئی اور کھانسی کا علاج کرنے پر اسہال شروع ہو گئے اور انہیں بیماریوں کے نتیجہ میں 13 نومبر 1947 ء کو لاہور میں وفات پائی۔اولاً آپ کی اماناً تدفین لاہور میں ہوئی بعد ازاں بہشتی مقبر ور بود کے آغاز پر حضرت خلیلہ اسی المسیح الثانی کے ارشاد پر آپ کا جسد خا کی ربوہ منتقل کر دیا گیا۔آپ کی ایک صاحبزادی بیان کرتی ہیں کہ وفات کے وقت لَا إِلهُ إِلَّا اللهُ کا ورد آپ کی زبان پر جاری تھا۔00000 18