حضرت مولوی شیر علی ؓ

by Other Authors

Page 15 of 22

حضرت مولوی شیر علی ؓ — Page 15

احمدیت یعنی حقیقی اسلام“ سنا رہا تھا۔پڑھتے پڑھتے ایک جگہ پنکھا جھلنے کے الفاظ آئے تو حضرت حافظ صاحب نے استفسار کے رنگ میں دریافت فرمایا کہ کیا پنکھا جھلا اردو میں استعمال ہوتا ہے؟ میں نے لاعلمی کا اظہار کیا تو فرمایا کہ مولوی شیر علی صاحب سے پوچھ آئیں۔حضرت مولوی صاحب ان دنوں قریب ہی لائبریری کے ایک کمرے میں تحریری کام کیا کرتے تھے۔میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس محاورے کے اردو میں استعمال ہونے کے متعلق دریافت کیا۔اس پر آپ نے فرمایا : میں تو اردو میں سند نہیں ہوں ذرا توقف کے بعد فرمایا کہ ” جب حضرت صاحب نے یہ محاورہ استعمال کیا ہے تو اگر اردو میں اس سے قبل نہ بھی بولا جاتا ہو تو بھی اب یہ محاورہ بن گیا ہے۔“ اطاعت امام ایک دوست روایت کرتے ہیں۔حضرت مولوی صاحب کے دل میں حضرت (خلیفہ امسیح) کے احکامات کو اولین فرصت میں بجالانے کی تڑپ تھی۔ایک دفعہ حضور نے سوموار اور جمعرات کے روز روزہ رکھنے کی جماعت کو ہدایت فرمائی۔حضرت مولوی صاحب کو میں نے دیکھا کہ آپ اپنے داماد چوہدری ولی محمد صاحب مرحوم کے چھوٹے بچوں کو بھی سحری کے وقت جگا دیا کرتے۔ایک روز میں نے حضرت مولوی صاحب سے عرض کیا کہ ان 15