حضرت مولوی شیر علی ؓ

by Other Authors

Page 13 of 22

حضرت مولوی شیر علی ؓ — Page 13

جیسے پھولوں میں خوشبو بسی ہوتی ہے۔جس مجلس میں آپ تشریف فرما ہوتے آپ کے تقدس کی تأثیرات سے وہ معطر ہو جاتی اور آپ کو ایک نظر دیکھ کر ہر شخص اثر پذیر ہوئے بغیر نہ رہ سکتا۔مجلس میں اور فارغ اوقات میں آپ کی زبان ذکر الہی سے ہمیشہ معمور رہتی۔پاس بیٹھنے والا انسان آپ کی تصیح وتحمید و تمجید کو بخوبی سن سکتا تھا۔یہ آپ کا عزیز ترین مشغلہ تھا۔اگر آپ کی تمام زندگی کا مختصر ترین الفاظ میں تجزیہ کیا جائے تو ہمیں محبت الہی سے بہتر الفاظ نہیں ملتے۔صلى الله رسول کریم ﷺ سے محبت حضرت مولوی صاحب عشق و محبت کے ایسے مجسمہ تھے کہ آپ کی ہر حرکت و سکون میں ہمیں حضرت رسول اکرم ﷺ کے ارشادات کا مکمل عکس نظر آتا ہے۔اگر کسی سے خفیف سے خفیف کو تاہی سرزد ہوتی تو آپ کی دور بین نگاہیں فوراً اسے بھانپ لیتیں اور جب تک سنت رسول کریم ﷺ کے مطابق اس سے وہ عمل نہ کر ا لیتے آپ کو حقیقی سکون نصیب نہ ہوتا۔آپ کو ہر موقع کی دعائیں از بر تھیں جن سے آپ کی روح کو غذا ملتی تھی۔آپ کی حتی الامکان یہ آرزو اور کوشش ہوتی تھی کہ میرا ہر عمل آپ کی متابعت میں ہو۔اس ضمن میں آپ کی صاحبزادی محترمہ رقیہ بیگم صاحبہ بیان کرتی ہیں : مجھے اچھے اچھے ناموں سے بچپن سے ہی پیار تھا اور اپنا نام مجھے بھدا معلوم ہوتا 13