حضرت مولوی عبداللہ سنوری صاحب ؓ

by Other Authors

Page 2 of 26

حضرت مولوی عبداللہ سنوری صاحب ؓ — Page 2

1 پیش لفظ پیارے دوستو ! حضرت مولوی عبد اللہ سنوری صاحب بچپن سے ہی حق کی سچی تلاش میں تھے۔یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی ملاقات حضرت امام الزمان مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کروائی۔آپ حضرت اقدس علیہ السلام کے پرانے خدام میں سے تھے۔آپ ان چند خوش نصیب چشم دید گواہوں میں سے ایک ہیں کہ جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی کا وہ دور بھی دیکھا جب آپ علیہ السلام اپنے ایک یا دو خدام کے ساتھ بیت مبارک میں نماز ادا کرتے اور پھر اس زمانہ کو بھی پایا جب اللہ تعالیٰ کے الہام کے مطابق لاکھوں افراد نے قادیان کا رخ کیا یہاں تک کہ قادیان کے راستوں پر گڑھے پڑ گئے۔خود بھی بے مثال خدمت بجالائے اور ہمارے لئے بھی اعلیٰ درجہ کا قابل تقلید نمونہ چھوڑ گئے۔اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو۔آمین حضرت مولوی عبد اللہ سنوری صاحب ایک سعید فطرت نو جوان دنیا کی رعنائیوں اور فانی للہ توں سے ڈیرہ موڑ کر محض اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے میل ہا میل کا فاصلہ طے کر کے خدا تعالیٰ کے برگزیدہ پاک مسیح کی خدمت میں قادیان حاضر ہو جاتا ہے۔خدا اور اُس کے پاک رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق کے بعد اُس کا دل آپ کی محبت سے لبریز ہے۔وہ آپ کی صحبت میں رہ کر نہ صرف اپنی روحانی پیاس بجھاتا ہے اور آپ سے فیض حاصل کرتا ہے بلکہ آپ کی طرف سے جو کام بھی اُس کے سپرد کیا جائے وہ بہت توجہ اور اخلاص سے اُسے سرانجام دیتا ہے اور ہمیشہ دین کو دُنیا پر مقدم رکھتا ہے۔ایک مرتبہ ایسا ہوا کہ وہ قادیان آیا اور امام الزمان کے کسی کام میں مصروف تھا کہ ملازمت سے اُس کی چھٹی کی میعاد ختم ہوگئی۔اُس نے مسیح پاک سے واپس جانے کے لئے نہایت ادب سے اجازت طلب کی تو حضور نے فرمایا کہ ابھی ٹھہر جاؤ۔چنانچہ اُس نوجوان نے مزید رخصت کے لئے درخواست بھجوادی۔مگر جس محکمہ میں وہ ملازم تھا اُس کی طرف سے جواب آیا کہ مزید چھٹی نہیں مل سکتی۔اُس نوجوان نے ساری بات مسیح پاک کی خدمت میں عرض کر دی۔حضور نے پھر بھی فرمایا کہ ابھی ٹھہر جاؤ۔چنانچہ اس صالح نوجوان نے خدا کی رضا کے لئے ملازمت کے رہنے نہ رہنے کا خیال ہی نہیں کیا اور اُس نے پاک مسیح کی کمال اطاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھ دیا کہ میں ابھی ملازمت پر نہیں آسکتا۔اس پر محکمہ والوں نے اُسے Dismiss یعنی ملازمت سے برخاست کر دیا۔کئی مہینے وہ میچ پاک کے ارشاد کی تعمیل میں قادیان ٹھہرا اور جب