حضرت مولانا غلام رسول صاحب راجیکی ؓ — Page 16
28 نماز جنازه و تدفین مؤرمہ 16 دسمبر 1963 ء کو احباب بیت مبارک میں عصر کی نماز پڑھ کر بہشتی مقبرہ پہنچ گئے جہاں حضرت خلیفہ اسیح الثانی نَوَّرَ اللهُ مَرْقَدَہ کی زیر ہدایت حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب ناظر اصلاح وارشاد نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی۔خاندان مسیح موعود علیہ السلام کے افراد، ( رفقاء) کرام، بزرگان سلسلہ کے علاوہ ملک کے دیگر متعدد مقامات سے 4 ہزار احباب نے آپ کے جنازہ میں شرکت کی۔بہشتی مقبرہ میں قطعہ خاص کی چاردیواری سے جانب مغرب مالحق قطعہ میں آپ کی تدفین ہوئی۔قبر کی تیاری پر حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب نے ہی دعا کروائی۔اللہ تعالیٰ آپ پر بے شمار رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے اور ہمیں آپ کے پاکیزہ اخلاق کی پیروی کرتے ہوئے اپنی رضا سے نوازے۔آمین آپ کی مقدس زندگی کے تفصیلی حالات جاننے کے لئے آپ کی خود نوشت سوانح حیات قدسی“ اور ” ( رفقاء ) احمد جلد 8 “ کا مطالعہ کرنا چاہئے۔اس کتاب کی تیاری میں بھی زیادہ تر مندرجہ بالا کتب سے ہی مدد حاصل کی گئی ہے۔حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی نام کتاب۔اشاعت طبع اوّل