حضرت مسیح علیہ السلام کا دعویٰ از روئے قرآن و انجیل — Page 9
میں آئے ان میں حضرت مسیح علیہ السلام کی صلیبی موت سے نجات اور واقعہ صلیب کے بعد گمشدہ اسرائیلی بھیڑوں کی تلاش میں ہندوستان کی طرف ہجرت اور 120 سال کی عمر میں کشمیر میں آپ کی وفات اور محلہ خانیار میں آپ کی قبر کا پایا جانا شامل ہے۔یہ عظیم الشان علمی و تاریخی انکشاف دنیا بھر کے صاحبان علم و عقل کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔متعدد تحقیقی مقالہ جات اس بارے میں لکھے جا چکے ہیں اور وہ دن دور نہیں کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے اس علمی انکشاف کا اعتراف کرنے پر دنیا مجبور ہوگی۔بہر کیف حضرت مسیح علیہ السلام کی سیرت و سوانح اور آپ کے دعاوی پر مشتمل یہ کتاب وقت کی اہم ضرورت ہے۔امید واثق ہے کہ علمی حلقوں میں یہ کتاب پسند کی جائے گی۔اللہ تعالیٰ محترم اقبال نجم صاحب کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ان کی علمی صلاحیتوں میں برکت ڈالے اور اس کتاب کو نافع الناس بنائے۔اللہ تعالیٰ سب کو حسنات دارین سے نوازے۔آمین۔والسلام خاکسار 27-05-2009 منیرالدین شمس ایڈیشنل وکیل التصنيف،لندن