حضرت مسیح علیہ السلام کا دعویٰ از روئے قرآن و انجیل

by Other Authors

Page 69 of 269

حضرت مسیح علیہ السلام کا دعویٰ از روئے قرآن و انجیل — Page 69

69 69 حضرت مسیح علیہ السلام کا دعویٰ از روئے قرآن و انجیل - نکالکر کھلے میدان میں راتیں بسر کرتے تھے مندجہ ذیل تبصرے فرماتے ہیں: "The season would not be December our christmas day is a comparatively later tradition found first in the west۔" (Page 727) کہ یہ موسم ماہ دسمبر کا نہیں ہوسکتا۔ہمارا کرسمس ڈے مقابلہ بعد کی ایک روایت ہے جو کہ پہلے پہل مغرب میں پائی گئی۔(۳)۔مسٹر جے سٹی ورٹ کی تحقیق یہ ہے کہ حضرت مسیح ستمبر یا اکتوبر میں پیدا ہوئے تھے۔پیکس تفسیر بائیل (Ltd (۔by Thomas Nelson & Sons Ltd) میں لکھا ہے کہ: By M۔J Stewart :When did our lord actually live? "From an Angore temple incription and a quotation in an old chines classic, which speaks of the Gospel story reaching china A۔D 25, puts the birth of Jesus in S۔B۔C۔" (Sept۔- Oct۔) P 987 مسٹرایم جے سٹی ورٹ نے اپنی تصنیف میں معبد انگورا کے ایک کتبہ اور ایک مستند قدیم چینی مصنف کے حوالہ سے یہ استدلال کیا ہے کہ میسج آٹھ سال قبل مسیح میں پیدا ہوئے اور موجودہ عیسوی سال آٹھ سال بعد مسیح شروع ہوا تھا۔ایم جے سٹی ورٹ کے نزدیک ستمبر یا اکتوبر کے مہینہ میں آپ کی پیدائش ہوئی تھی مذکورہ قدیم چینی مصنف نے انجیلی کہانی کا ذکر کیا ہے کہ یہ چین میں ۲۵ تا ۲۸ سن عیسوی میں پہنچی تھی۔گویاصلیبی واقع سے ۲-۳ سال بعد اور اُسی زمانہ میں ہی آپ کی فلسطین سے ہجرت اور کشمیر کے علاقہ میں سکونت اختیار کرنے کے بارے میں بہت اہم انکشافات حضرت مرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام نے فرمائے ہیں۔ملاحظہ فرمائیں آپ کی کتاب