حضرت مسیح علیہ السلام کا دعویٰ از روئے قرآن و انجیل — Page 150
حضرت مسیح علیہ السلام کا دعوی از روئے قرآن و انجیل يَأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوا آمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُوْلِهِ وَالْكِتَبِ الَّذِي نَزَّلَ عَلَى رَسُولِهِ وَالْكِتب الَّذِى اَنْزَلَ مِنْ قَبْلُ، وَمَنْ يَكْفُرْ بِاللَّهِ وَمَلَئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَلًا، بَعِيْدًاه 150 (سورة النساء : آیت۱۳۷) ترجمہ: اے ایمان دارو! اللہ اور اس کے رسول ( پر ) اور اس کتاب پر جو اس نے اپنے رسول پر اتاری ہے اور اس کتاب پر جو اس نے (اس سے) پہلے اتاری ہے ایمان لا ؤ اور جو شخص اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں اور بعد میں آنے والے دن کا انکار کرے تو ( سمجھ لو کہ ) وہ پرلے درجے کی گمراہی میں پڑ گیا ہے۔سَلَمٌ عَلى نُوحٍ فِي الْعَلَمِيْنَه إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِيْنَ إِنَّهُ مِنْ عِبَادِ نَا الْمُؤْمِنِيْنَ (سورة الصفت : آیت ۸۰ تا ۸۲) ترجمہ: تمام قوموں کی طرف سے نوح پر سلامتی کی دعا ہو رہی ہے۔ہم محسنوں کو اسی طرح جزا دیا کرتے ہیں۔وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا۔سَلَمٌ عَلَى إِبْرَاهِيْمَ ٥ كَذلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِيْنَ هِ إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنينَ (سورة الصفت: آیت ۱۱۰ تا ۱۱۲) ابراہیم پر سلامتی نازل ہوتی رہے۔ہم محسنوں کو اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں۔وہ یقیناً ہمارے مومن بندوں میں سے تھا۔سلمٌ عَلَى مُوسَى وَهَرُوْنَ ٥ إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِيْنَ ٥ إِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِ نَا الْمُؤْمِنِيْنَ (سورة الصفت: آیت ۱۲۱ تا ۱۲۳) ترجمہ: موسیٰ اور ہارون پر ہمیشہ سلامتی ہوتی رہے۔ہم اسی طرح محسنوں کو بدلہ دیا