حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 64
64 آواز آرہی ہے یہ یہ فونو گراف ڈھونڈ و خدا کو دل سے نہ لاف و گزاف سے اس طرح آریوں کی درخواست بھی منظور ہوگئی اور حضرت اقدس کا شوق تبلیغ بھی پورا ہو گیا۔حیات طیبہ صفحہ 201-202) ان چند مثالوں سے اُمید ہے ہمارے قارئین کرام کو اندازہ ہوا ہوگا کہ سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام امن اور سلامتی کا پیغام پہنچانے کے لئے (جس کا دوسرا نام، اسلام ہے ) کس طرح دلائل و براہین کے ساتھ فریق مخالف کے ساتھ مذاہب عالم کے میدان کا رزار میں فتح نصیب جرنیل کے طور پر چو کبھی لڑائی لڑرہے تھے۔ایک ایسا جہاد جو نہ صرف قلب و ذہن کو مطمئن کرتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ دلوں میں ایک پاک روحانی انقلاب بھی بر پا کرتا ہے۔جس میں ہر مذہب وملت سے تعلق رکھنے والے کے لئے اسلام کا زندگی بخش پیغام ہے۔ہم آخر پر سیدنا حضرت مسیح موعود کا ایک اقتباس پیش کر کے اپنا مضمون ختم کرتے ہیں۔آپ مجموعہ اشتہارات جلد 2 صفحہ 304 پر فرماتے ہیں:۔نئی زمین ہوگی اور نیا آسمان ہو گا اب وہ دن نزدیک آتے ہیں کہ جو سچائی کا آفتاب مغرب کی طرف سے چڑھے گا اور یورپ کو سچے خدا کا پتہ لگے گا اور بعد اس کے توبہ کا دروازہ بند ہو گا۔۔۔۔سب ملتیں ہلاک ہوں