حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد

by Other Authors

Page 38 of 71

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 38

38 کہنے لگا۔اس کے چند دن بعد ایک روز میرا ایک انسپکٹر گھبرایا ہوا میرے پاس آیا اور وو۔۔۔۔باہر مولانا کی موٹر آئی ہے۔مولا نا بیمار بلکہ نیم بے ہوش ہیں اور ان کی بیگم صاحبہ فرماتی ہیں کہ الاٹ شدہ کوٹھی کا قبضہ ان کو دے دیا جائے۔کرایہ کا چیک بعد میں دیا جائے گا۔“ چونکہ ان دنوں حکومت نے سختی سے تاکید کی تھی کہ تمام کرایہ کی پیشگی وصولی کئے بغیر کسی کو کوٹھی کا قبضہ نہ دیا جائے خواہ الاٹی کوئی وی۔آئی۔پی ہی کیوں نہ ہو اس لئے میں نے پوچھا۔بھی کون مولانا ہیں؟ ہم کرایہ وصول کئے بغیر قبضہ کیونکر دے سکتے ہیں۔“ اس کے ساتھ ہی دفتر سے باہر نکل آیا کہ خود معلوم کر سکوں کہ کون صاحب ہیں؟ موٹر کے نزدیک گیا تو بیگم صاحبہ نے پھر وہی الفاظ دہرائے کہ مولانا کی طبیعت زیادہ خراب ہے آپ کوٹھی کا قبضہ دے دیجئے۔بعد میں کرایہ ادا کر دیا جائے گا۔“ مجھے جو نہی یہ معلوم ہوا کہ یہ مولانا ظفر علی خان ہیں تو فورا انسپکٹر کو حکم دیا کہ ابھی جا کر قبضہ دے دو اور ساتھ ہی میں نے دفتر آکر ایک دوست کو فون کیا کہ مجھے چھ سو روپے کی فوری ضرورت ہے۔اتنا ہی کرایہ تھا کوٹھی کا۔۔۔کچھ دیر بعد رقم آگئی اور میں نے اسے مولانا کے حساب میں جمع کرادیا اور خود کوٹھی پر پہنچا اور خاتون محترم سے عرض کیا کہ۔