حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد

by Other Authors

Page 37 of 71

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 37

37 اس پر سید نا حضرت خلیفہ ثالث نے بڑے جلال سے فرمایا کیا تمہاری عورتوں کی عزتیں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابیات سے بڑھ کر ہیں۔ان میں سے بعض کی نافوں میں ظالم دشمن نے نیزے مار کر انہیں شہید کر دیا تھا لیکن ان کے پائے ثبات میں لغزش نہ آئی۔لہذا اصبر کرو اور دعائیں کرو۔خدا آسمان سے تمہاری مدد کے لئے فرشتوں کو نازل فرمائے گا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔احمدیت کے شدید معاند جناب مولانا ظفر علی خان صاحب کے آخری ایام میں جماعت احمدیہ کے دوسرے خلیفہ سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے ان کے ساتھ کیسے سلوک فرمایا اس بارہ میں جناب احتجاج علی زبیری پروٹوکول آفیسر رقم طراز ہیں۔دو 1956ء میں میں مری میں متعین تھا اس سال پہلی بار امام جماعت احمد یہ مرزا بشیر الدین محمود احمد زیورچ سے علاج کے بعد۔۔۔مری تشریف لائے تھے انہیں ایک کوٹھی۔۔خیبر لاج نامی الاٹ کی گئی تھی جس کا قبضہ مجھے دینا تھا میں نے اس کو ٹھی کا ان کے نمائندے کو اس وقت تک قبضہ نہ دیا جب تک ان سے پورا کرایہ وصول نہ کر لیا کہ محکمے کے ان دنوں ایسے ہی احکام تھے بعد میں مجھے معلوم ہوا جب یہ بات مرزا صاحب تک پہنچی تو انہوں نے فرمایا۔میں خوش ہوں کہ انہوں نے اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دیئے جب کہ حکومت کا قاعدہ یہ ہے کہ کرایہ پینگی ادا کیا جائے تو آپ نے ادا ئیگی سے پہلے کوٹھی کا قبضہ لینے کا مطالبہ ہی کیوں کیا ؟“