حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد

by Other Authors

Page 36 of 71

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 36

36 فرمایا جس طرح اس اندھے کو شرم نہیں آتی تھی اسی طرح ہمارے مخالفوں کی شرم وحیا کا جنازہ نکل چکا ہے۔خود ہی یک طرفہ ہم پر الزام عائد کیا۔خود ہی منصف بن بیٹھے اور خود ہی فیصلہ بھی دے دیا اور اب اس ٹوہ میں ہیں کہ ہم کیا رد عمل ظاہر کرتے ہیں۔فرمایا:۔ہمارا رد عمل قرآن وسنت میں تلاش کرو۔انتم الاعلون ان کنتم مومنین(3:140) چنانچہ جب ہمارے خدا کو غیرت آئی تو یہ کشکول لے کر دنیا بھر میں زندگی کی بھیک مانگتے رہے لیکن کوئی ان کے کام نہ آیا۔ہاں جسے سولی پر کھینچ کے مارا گیا وہ بھی شہید بن بیٹھا اور بعد میں مارنے والا بھی جب اس کی خاک اڑادی گئی۔وہ بھی شہید !!! من تر املا بگوئم تو مرا حاجی بگو۔الكفر ملة واحدة ضلع سرگودہا کے ایک علاقہ سے اطلاع آئی کہ احمدیوں کے گھروں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔بچوں کو دودھ نہیں مل رہا۔گھروں میں سقے پانی نہیں لے جاسکتے خاکروبوں پر اتنا دباؤ ہے کہ وہ احمدیوں کے گھروں میں صفائی کے لئے نہیں آسکتے۔سید نا حضرت خلیفہ ثالث نے فرمایا کہ صبر کرو اور دعائیں کرو۔پھر پیغام آیا کہ حالات بہت مخدوش ہیں۔ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اگر تم مرتد نہ ہوئے تو ہم تمہاری عورتوں کو بے آبروکر یں گے۔کوئی علماء سے پوچھے یہ نفاذ اسلام کا انوکھا اسلوب انہوں نے کس سے سیکھا؟)