حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 17
17 قائم کر دے گا میں اس مہدی کے متعلق اپنی ذاتی رائے یہ رکھتا ہوں کہ وہ اہل قلم سے ہوگا اور اسی زبر دست آلہ کے ذریعہ سے اقوام عالم کے دلوں میں تخم ریگا نگت ہو سکے گا۔“ پیسہ اخبار 23 رمئی 1908ء ، ملفوظات جلد 10 صفحہ 445) حضرت مسیح موعود فر ماتے ہیں:۔میں اس دنیا کی حکومت اور ریاست کو نہیں چاہتا اور بغاوت کو سخت بدذاتی سمجھتا ہوں۔میں کسی خونی مسیح کے آنے کا قائل نہیں اور نہ خونی مہدی کا منتظر صلح کاری سے حق کو پھیلانا میرا مقصد ہے، اور میں اُن تمام باتوں سے بیزار ہوں جو فتنہ کی باتیں ہوں یا جوش دلانے والے منصوبے ہوں۔( مجموعہ اشتہارات جلد 2 صفحہ 287) آپ فرماتے ہیں:۔میں تو آیا اس جہاں میں ابن مریم کی طرح میں نہیں مامور از بهر جہاد و کارزار حضرت مسیح موعود نے مسلمانوں کو فتنہ وفساد سے باز رہنے کی تلقین فرمائی اور اپنے نور بصیرت سے مستقبل پہ نظر ڈالتے ہوئے یہ پیشگوئی فرمائی کہ اگر مسلمانوں کی فتنہ و فساد کی یہ حالت تبدیل نہ ہوئی تو دشمنانِ اسلام اس سے فائدہ اٹھا کر اسلام پر حملہ کریں گے۔( مجموعہ اشتہارات جلد 1 صفحہ 47)