حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد

by Other Authors

Page 16 of 71

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 16

16 چکے تھے۔بڑی بڑی مساجد کے علماء اسلام چھوڑ کر عیسائیت کی منادی کرنے لگے تھے۔عیسائیوں نے اسلام کے خلاف برٹش ایمپائر کی بھر پور حمایت کے ساتھ 6 کروڑ کتب لکھی تھیں اور مسلمان عجیب بے بسی کے عالم میں تھے۔چنانچہ حضرت مولانا حکیم نور الدین نے معرکۃ الآراء کتاب فَضْلُ الْخِطَابِ لِلْمُقَدَّمَةِ أَهْلِ الکتاب دو جلدوں میں تصنیف فرمائی۔( حیات نور صفحہ 260 طبع اول 1963ء) پھر کچھ عرصہ کے بعد حضرت مولانا حکیم نورالدین نے دوبارہ عرض کی کہ حضور مجھے کوئی اور مجاہدہ بتائیں فرمایا’ آریہ سماج کے باطل عقائد کے خلاف کتاب لکھیں، چنانچہ آپ نے ” تصدیق براھین احمدیہ نامی کتاب تصنیف فرمائی۔(حیات نور صفحہ 260 وحیات احمد از حضرت مولانا شیخ یعقوب علی عرفانی صفحہ 391) اپنی وفات سے صرف تین روز قبل 23 رمئی 1908ء بمقام لاہور قبیل نماز ظہر فرمایا:۔" آج ہی پیسہ اخبار میں ایک انگریز کا مضمون تھا اس نے کسی جگہ پر اپنے لیکچر میں بیان کیا کہ زمانہ پکار پکار کر کہہ رہا ہے کہ ہندو، مسلمان، عیسائیوں اور یہودیوں کو اتفاق کی ضرورت ہے۔چنانچہ وہ لکھتا ہے کہ مسلمان یہودی اور نصرانی سب کے سب بلا امتیاز انسانی گروہ میں اتحاد و اتفاق دیکھنے کے مشتاق ہیں اور مہدی معہود کے آنے کا انتظار دیکھ رہے ہیں۔جو کہ دیر یا سویر عالم وجود میں آکر تمام انسانوں میں یگانگت کا رشتہ