حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد

by Other Authors

Page 8 of 71

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 8

راسخ کر دیا کہ اب اس سے چھٹکارہ حاصل کرنا مشکل نظر آتا ہے۔8 ( مجموعہ اشتہارات جلد 3 ص226) حضرت مسیح موعود نے جب خونی مہدی اور جنگجو مسیح کے آنے سے انکار کیا تو علماء نے آپ پر کفر کے فتوے لگانے شروع کئے۔حضرت مسیح موعود نے بڑے ہلکے پھلکے انداز میں فرمایا:۔”بے شک میں اقرار کرتا ہوں کہ میں نے ان لوگوں کا بڑا نقصان کیا ہے کہ میں نے ایسے خونی مہدی کا آنا سراسر جھوٹ ثابت کر دیا ہے جس کی نسبت ان لوگوں کا خیال تھا کہ وہ آکر بے شمار ان کو روپیہ دے گا مگر میں معذور ہوں۔قرآن اور حدیث سے یہ بات بپائیہ ثبوت نہیں پہنچتی کہ دنیا میں کوئی ایسا مہدی آئے گا جو زمین کو خون میں غرق کر دے گا پس میں نے ان لوگوں کا بجز اس کے کوئی گناہ نہیں کیا کہ اس خیالی لوٹ مار کے روپیہ سے ان کو محروم کر دیا ہے۔میں خدا سے پاک الہام پا کر یہ چاہتا ہوں کہ ان لوگوں کے اخلاق اچھے ہو جائیں اور وحشیانہ عادتیں دور ہو جائیں اور نفسانی جذبات سے ان کے سینے دھوئے جائیں اور ان میں آہستگی ا سنجیدگی اور حلم اور میانہ روی اور انصاف پسندی پیدا ہو جائے اور یہ اپنی اس گورنمنٹ کی ایسی اطاعت کریں کہ دوسروں کے لئے نمونہ بن جائیں اور یہ ایسے ہو جائیں کہ کوئی بھی فساد کی رگ ان میں باقی نہ رہے۔“ اور ( مجموعہ اشتہارات جلد 3 ص143 مطبوعہ لنڈن)