حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد

by Other Authors

Page 9 of 71

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 9

9 سید نا حضرت مسیح موعود کے اس اُسلوب جہاد سے جہادی علماء میں شدید مایوسی پیدا ہوئی۔وہ تو منتظر تھے کہ خونی مہدی کے آنے پر دنیا جہان کی دولت انہیں مل جائے گی۔ملکوں پر اقتدار حاصل ہوگا۔دشمنوں کی لڑکیاں اور عورتیں ان کی لونڈیاں بنیں گی اور وہ خوب داد عیش دیں گے چنانچہ علمائے سوء نے کفر کے فتووں کا بازار گرم کر دیا۔سیدنا حضرت مسیح موعود خونی مہدی کے بھیانک تصور کا ذکر کرتے ہوئے اپنے دلی دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔میں آج کنز العمال کو دیکھ رہا تھا مہدی اور دجال کی نسبت پچاسی حدیثیں اس میں جمع کی گئی ہیں۔سب حدیثوں میں یہی ہے کہ وہ آتے ہی یوں خون ریزی کرے گا اور یوں خلق خدا کے خون سے روئے زمین کو رنگین کرے گا۔خدا جانے ان لوگوں کو جو ان حدیثوں کے وضاع تھے ( یعنی ایسی جھوٹی حدیثیں گھڑنے والے۔ناقل ) سفا کی کی کس قدر پیاس اور خلق خدا کی جان لینے کی کتنی بھوک تھی۔اور اُس وقت عقلیں کس قدر موٹی اور سطحی ہو گئی تھیں۔یہ بات ان کی سمجھ میں نہ آئی کہ اصول تبلیغ اور ماموریت کے قطعا خلاف ہے کہ کوئی مامور آتے ہی بلا اتمام حجت کے تیغ زنی شروع کردے۔۔۔۔۔۔۔وہ مصلح ہی کیا ہوا۔وہ خونریز مفسد ہوا۔۔۔۔۔۔۔میں ان حدیثوں کو پڑھ کر کانپ اٹھا اور دل میں گزرا اور بڑے درد کے ساتھ گزرا کہ اگر اب خدا تعالیٰ خبر نہ لیتا اور یہ سلسلہ (جماعت احمدیہ۔ناقل ) قائم نہ کرتا جس نے اصل حقیقت سے