حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد

by Other Authors

Page 58 of 71

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 58

58 کتب کی فہرست شائع کر دیں اور فریقین اس امر کی پابندی کریں کہ کوئی ایسا اعتراض ایک دوسرے پر نہیں کریں گے جس کا ثبوت وہ ان کتب سے مہیانہ کرسکیں۔ظاہر ہے کہ مذہبی فساد کو روکنے کے لئے یہ ایک نہایت ہی معقول تجویز تھی۔آپ نے ہزاروں مسلمانوں کے دستخطوں سے گورنمنٹ آف انڈیا کی خدمت میں ایک میموریل بھی بھیجا۔مگر افسوس کہ اس وقت گورنمنٹ نے اس طرف توجہ نہ کی۔البتہ اس کے بہت سالوں کے بعد یہ قانون پاس کیا گیا کہ کسی مذہب کے بانی کو گالی دینا یا اس کی ہتک کرنا قانون کی رُو سے جرم ہے۔-9 (حیات طیبہ صفحہ 148) عیسائیوں پر اتمام حجت۔ایک ہزار روپیہ کا انعام 28 جنوری 1887ء کو حضور علیہ السلام نے چھ ہزار کی تعداد میں ایک اشتہار شائع کیا اور تمام مشہور پادریوں کو بذریعہ رجسٹری بھجوایا۔لیکن کسی نامی گرامی پادری کو مقابلہ پر آنے کی جرات نہ ہوئی۔حضور علیہ السلام کو تو خدا تعالیٰ نے کا سر صلیب کے منصب پر سرفراز فرمایا تھا۔حضور نے پنجاب سے لے کر یورپ و امریکہ تک عیسائیوں کا پیچھا کیا اور وہ جو کبھی یہ گمان کر کے ہندوستان میں اسلام پر حملہ آوار ہوئے تھے کہ جلدی ہی ایسا وقت آنے والا ہے کہ یہاں مسلمان دیکھنے کو دنیا ترس جائے گی۔انہیں اپنی جان چھڑانا مشکل ہوگئی۔