حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 59
59 حضور نے محولہ بالا اشتہار میں فرمایا: میں اس وقت ایک مستحکم وعدے کے ساتھ یہ اشتہار شائع کرتا ہوں کہ اگر کوئی صاحب عیسائیوں میں سے یسوع کے نشانوں کو جو اس کی خدائی کی دلیل سمجھے جاتے ہیں میرے نشانوں اور فوق العادت خوارق سے قوت ثبوت اور کثرت تعداد میں بڑھے ہوئے ثابت کر سکیں تو میں ایک ہزار روپیہ بطور انعام دوں گا۔میں سچ سچ اور حلفا کہتا ہوں کہ اس میں تخلف نہیں ہوگا۔میں ایسے ثالث کے پاس یہ روپیہ جمع کراسکتا ہوں جس پر فریق ( مخالف ) کو اطمینان ہو۔“ (حیات طیبہ صفحہ 158-159) حضرت مسیح ناصری سے متعلق کسی آیت قرآنیہ یا کسی حدیث مرفوع متصل میں لفظ ” آسمان دکھانے والے کو 20 ہزار روپیہ تاوان ادا کرنے کا اعلان 10- مسلمان نسلاً بعد نسل خاندانی اعتقاد کی بنا پر یہ یقین کرتے رہے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام آسمان پر اٹھا لئے گئے تھے اور آخری زمانہ میں جو اسلام کے ضعف اور اضمحلال کا زمانہ ہوگا بجسده العصری دمشق کے شرقی جانب آسمان سے