حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ

by Other Authors

Page 47 of 76

حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ — Page 47

۴۷ ہوئے جنہیں اپنے اپنے ظرف کے مطابق یہ معرفت ملی ہم نے اس عرفان کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم روحانی فرزند کے ذریعہ حاصل کیا ہے اور پہلوں کی طرح جنہیں یہ عرفان اور معرفت عطا ہوئی تھی حقیقی معنی اور عارفانہ رنگ میں آج اگر کوئی خاتم الانبیاء زندہ باد کا نعرہ لگا سکتا ہے تو وہ ہم ہی ہیں ہم جب خاتم الانبیاء زنده باد - ختم المرسلین زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں۔ہمارا یہ نعرہ عارفانہ نعرہ ہے۔ہم اس حقیقت کو پہچانتے ہیں اور ہمارے دل کی گہرائی ہماری روح کی وسعتوں اور ہمارے جسم کے ذرہ ذرہ سے یہ آواز بلند ہوتی ہے کہ خاتم الانبیاء زندہ باد ختم المرسلین زنده باد لیکن بعض وہ بھی ہو سکتے ہیں جنہوں نے تاریخ کی دوریوں اور ماضی کے دھندلکوں میں افق انسانی پر دور سے ایک چمک تو دیکھی اور اس چمک سے وہ ایک حد تک گھائل بھی ہوتے لیکن اسیر رحمت ان پر نہیں برسا۔ماضی کے دھندلکوں میں وہ جو ایک چمک انہیں نظر آتی اس پر فریفتہ ہو کر ادرا کسی عاشق ہو کر وہ بھی خاتم الانبیاء زندہ باد کا نعرہ لگا لیتے ہیں لیکن ان کا نعرہ عارفانہ نعرہ نہیں ہے بلکہ مجھے بانہ نورہ ہے وہ اس مقام کو پہچانتے تو نہیں صرف ایک نظر کے وہ گھائل ہو چکے ہیں۔اور ہم خوش ہیں کہ وہ