حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ

by Other Authors

Page 6 of 76

حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ — Page 6

ایک ایمان افروز روایت حضرت سید ہ نواب مبارک بیگم صاحبہ نوراله مرقدها تحریر فرماتی ہیں:۔ایک دن حضرت اماں جان کے پاس محمد احمد منصور احمد اور ناصر احمد تینوں بیٹھے تھے۔میں بھی تھی۔بچوں نے بات کی شاید حساب یا انگریزی ناصر احمد کو نہیں آتا۔ہمیں زیادہ آتا ہے۔اتنے میں حضرت بھائی صاحب ر حضرت مصلح موعودان تشریف لائے۔حضرت اماں جان نے فرمایا۔کہ میاں قرآن شریف تو ضرور حفظ کر داد مگر دوسری پڑھائی کا بھی انتظام ساتھ ساتھ ہو جائے کہیں ناصر دوسرے بچوں سے پیچھے نہ رہ جائے مجھے یہ فکر ہے یا اس پر جس طرح آپ مسکرائے تھے اور جو جواب آپ نے حضرت اماں جان کو دیا تھا۔وہ آج تک میرے کانوں میں گونجتا ہے۔فرمایا : " اماں جان آپ اس کا فکر بالکل نہ کریں۔ایک دن یہ سر سے آگے ہوگا۔انشاء اللہ تعالیٰ" اب سوچتی ہوں کیسی اُن کے منہ کی بات خدا تعالیٰ نے پوری کردی۔علم عامہ بھی اور علم خاص دینی میں بھی اور اب قبائے خلافت عطا فرما کر س سے آگے کر دیا۔الفضل ۵ار جنوری ۶۱۹۷۹ )