حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ

by Other Authors

Page 39 of 76

حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ — Page 39

کا ہی پیارا کلمہ توحید لکھا ہے جو ممالک عالم میں بڑی کثرت سے چھپ چکا ہے۔یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ لا الہ الا اللہ کے ورد سے قرآن مجید کی ایک عظیم الشان پیشگوئی بھی پوری ہوئی ہے۔اللہ جل شانہ فرماتا ہے :- فَهَلْ يَنظُرُونَ إِلَّا السَّاعَةَ أَن نَاتِيَهُمْ بَنْتَة فَقَدْ جَاء اشْرَادُهَا فَانّى لَهُمْ إِذَا جَاءَتْهُمْ ذكر همه فَاعْلَمْ أَنَّهُ لا إِلهَ إِلَّا اللهُ (محمد : ۱۹ - ۲۰) یعنی وہ آخری فیصلہ کی گھڑی کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ ان کے پاس اچانک آجائے۔سو اس کی علامتیں تو ظاہر ہو چکی ہیں اور جب اس کی اصل حقیقت اُن کے پاس پہنچے گی تو اس وقت انہیں کیا چیز نفع دے گی۔اور یہ حقیقت جان لے کہ لا الہ الا الله لله (اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔۔۔مشہور مفسر قرآن " خانمته المحققین حضرت علامہ ابو الفضل شها الدين محمود لوسی البغدادی (متوفی شاھ) نے " روح المعانی میں اس آیت کی تفسیر میں لکھا ہے کہ بعض بزرگان سلف نے یہ عجیب نکتہ بتایا ہے کہ لفظ " بغتة کے حروف بحساب جمیل کبیر ۱۴۰۷ بنتے ہیں۔پس یہ اسلامی انقلاب ۱۴۰۷ھ کے بعد بر پا ہو گا۔اب یہ حقیقت ہے کہ دنیا بھر کی مسلم جماعتوں میں سے اگر کسی کا تعلق ۱۳۰۷ ہجری سے ہے تو وہ صرف جماعت احمدیہ ہے۔کیونکہ جماعت احمدیر ۲۰ رجب شاد ھو